فضل الرحمان

عمران خان کے جانے کے دن قریب ہیں، فضل الرحمان

سوات (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد قوموں پر اس طرح حکومتیں مسلط نہیں کی جاتی ہیں، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کے لیڈر مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ عمران خان کی حکومت بنانے سے اور نہ ہی بنانے کے بعد کوئی عزت ہے۔ انہوں نے نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان  نے  وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم چلے ہوئے کارتوس ہو اور چلا ہوا کارتوس دوبارہ بندوق میں نہیں ڈالا جاسکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر جمہوری حصہ ہیں، عوام آج بھی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے