ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) گجرات واقعات سے متعلق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا ، اس حوالے سے دفتر خارجہ نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے 2002 میں گجرات میں بڑے پیمانے پر کی گئی قتل و غارت چھپانے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی گجرات میں 2002 میں ہونے والی خونریزی، عصمت دری اور لوٹ مار شرمناک واقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد عدالتی انصاف سے بچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد بھارتی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےگزشتہ روز اقوام متحدہ میں  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے