مریم نواز

مجھے یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مگر اب کچھ بھی کر لیں، لوگ تو جان گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مجھے یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنی ٹوئٹ مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب فیصلے آئین، قانون اور انصاف کے مطابق نہ ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرعام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں بلکہ ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھے تو کم از کم یقین تھا، فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ فل کورٹ نہ بنانے کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ خوف ہے کیونکہ اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کا تضاد سامنے آنے کا خوف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے