مریم اورنگزیب

عمران خان کو پتہ ہے کہ اس کا کھیل ایکسپوز ہوگیا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر شرم ہو تو آڈیو لیکس کے بعد آپ کے جسم سے کپڑے اتر گئے ہیں جبکہ عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہوگیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان تم عوام اور ریاست کے مجرم ہو، عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔ عمران خان تم ملک کے خلاف امپورٹڈ سازش ہو اور تم ملک کے خلاف فارن فنٹڈ سازش ہو جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ تم ہو، رات کو پاؤں پکڑتے ہو، روتے ہو چیختے ہو، معافیاں مانگتے ہو۔ تم نے ملک کے مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا جبکہ تم نے قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے