مولانا فضل الرحمن

عمران خان کی پشت پر امریکا، اسرائیل اور بھارت ہے۔ مولانا فضل الرحمن

چارسدہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پشت پر امریکا، اسرائیل اور بھارت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جنگ غلامی کی جنگ ہے، ہمارا مقابلہ ایک پاگل کے ساتھ ہے، اس پاگل کی پشت پر امریکا، اسرائیل اور بھارت ہے، یہ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ایمل ولی، عمران خان کی ٹکر کا آدمی ہے، 2018 میں ہمارے ووٹ چرائے گئے، اس بار ایسا نہیں ہوگا، جس اسمبلی سے تم نکلے ہو کس منہ سے اس میں جانے کیلئے انتخابات کا ڈھونگ کررہے ہو۔ عمران قوم و ملک اور جمہوریت کے ساتھ مذاق کررہا ہے، عمران خان دھرنے نہیں، مجرے کررہے تھے، عمران خان کی آزادی کا نعرہ آوارگی ہے، ہم اس کی سیاست کا جنازہ پاکستان سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں نے ہمارے دعوے قبول کیے، ایوان صدر میں بیٹھے صدر نے کہہ دیا کوئی سازش نہیں ہوئی، ان کا اپنا صدر کہتا ہے کہ عمران خان حواس باختہ ہے، پاگلوں کو ووٹ دینا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے