اعتزاز احسن

اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے آج ہی سفارشات پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھجوائے گی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے آج اجلاس میں اعتزاز احسن کے بیانات کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی، انہیں پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس بھی بھجوایا جائے گا۔ اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے