علیم خان

میں امریکی سفیر سے عمران خان کے ہمراہ ان کے گھر ملاتھا، کیا وہ بھی غداری تھی؟ علیم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے ان سے مخطاب ہو کر کہا کہ  کہتے ہیں میں امریکی سفیر سے ملتا ہوں، میں امریکی سفیر کو آپ کے ساتھ آپ کے گھر میں ملا تھا کیا وہ غداری تھی؟

تفصیلات کے مطابق علیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نئے پاکستان کیلئے دن رات محنت کی، میرا کاروبارتھا، حکومت کیخلاف کھڑے ہونا میرے لیے آسان نہیں تھا، عمران خان کے ساتھ دھرنےمیں 126دن رہا، دھرنے کےدوران ڈیزل، پانی اور کھانا پہنچانا میری ذمہ داری تھی۔

واضح رہے کہ  پریس کانفرنس کے دوران علیم خان نے مزید کہا کہ غداری کا الزام لگانے والوں کو کہتا ہوں سب سے زیادہ قربانی میں نے دی، بزدارکو وزیراعلیٰ لگانا تھا لگا دیتے لیکن مجھے کیوں نیب کے پاس بھجوایا؟ ایسی کیا غلطی کی جو 4 مرتبہ نیب میں بلایا گیا، چوتھی بار نیب دفتر گیا تو خبر ملی عثمان بزدار وزیراعلیٰ  بنا دیئے گئے۔ 6 ماہ بعد جب عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبر چلی تومجھے دوبارہ نیب کانوٹس آیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے