شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو شدید دھمکی دے دی

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو شدید دھمکی دے دی

شمالی کوریا (پاک صحافت)  شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں میں توسیع کریں گے جس کی انہوں نے لسٹ بھی جاری کردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکہ اپنی معاندانہ پالیسی کو ترک کرتا ہے یا نہیں۔

کِم جونگ ان کے دھمکی آمیز بیان کا ہدف امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن تھے، جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کم جونگ کو “ٹھگ” کہا تھا اور شمالی کوریا کے لیڈر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مشترکہ اجلاسوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے کم جونگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ (شمالی کوریا) اور امریکہ کے درمیان نئے تعلقات قائم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکہ اپنی معاندانہ پالیسی کو ختم کردے۔ کم نے کہا کہ وہ اپنا جوہری ہتھیاروں کا استعمال اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک کہ دشمن قوتیں اپنے جوہری ہتھیاروں کا استعمال شمالی کوریا پر نہ کریں اور امریکہ شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ واشنگٹن سے بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن اس پر بھی زور دیا کہ امریکہ کی طالمانہ پالیسیوں سے نمٹنے کے لئے شمالی کوریا کو اپنی فوجی اور جوہری صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے