بیرسٹر سلطان محمود

بیرسٹر سلطان محمود آزادکشمیر کے نئے صدر منتخب

مظفرآباد (پاک صحافت) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے اٹھائیسویں صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار میاں عبدالوحید مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور معروف سیاستدان بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کی صدارت کے لئے مطلوبہ ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وہ انیس سو پچاسی سے آزادکشمیر میں سیاست کررہے ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود مجموعی طور پر 11 الیکشن لڑے جن میں سے 9 میں وہ کامیاب قرار پائے اور 2 الیکشن ہارے۔ 1996ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی حکومت میں بیرسٹر سلطان محمود وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے۔ وہ آزاد مسلم کانفرنس، آزاد جموں و کشمیر لبریشن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، پیپلز مسلم لیگ کے صدر رہ چکے ہیں اور اس وقت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آبدوز

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

اسلام آباد (پاک صحافت) چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے