مریم اورنگزیب

عمران خان کی سیاست اب نواز شریف کے نواسے کے خلاف فیک نیوز کی مرہون منت ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست اب نواز شریف کے نواسے کے خلاف فیک نیوز کی مرہون منت ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئی کہی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت میں آنے کے لئے آپ نے قوم کو فیک منصوبوں کا چورن بیچا۔

واضح رہے کہ  پنڈورا بکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آج کی تقریر میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزراء کا استعفیٰ قوم کو دیتے۔ خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر مونس الٰہی، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا اور پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے