چوہدری پرویز الہی

چوہدری برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی۔ ترجمان

لاہور (پاک صحافت) چوہدری برادران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض مخالفین چوہدری برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی کا نام سامنے کے بعد ترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے فائلوں میں غلط اور گمراہ کن مواد بھرا گیا۔ ماضی میں چوہدری برادران کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

چوہدری برادران کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پراپیگنڈا کیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے