کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں، 24 گھنٹوں میں مزید 112 اموات، 4976 نئے کیسز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 112 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16094 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 65279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4976 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.62 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16094 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 50158 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 79108 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4181 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 54956 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68906 ہے اور اب تک 631 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5174 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 271524 ہوگئی ہے جب کہ 4544 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 264010 ہے اور 7333 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20760 اور ہلاکتیں 223 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 104480 اور 2832 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15304 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 428 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے