شیری رحمان

پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام آنا کوئی تعجب کی بات نہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے پنڈورا پیپز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  ہے کہ ‏پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام آنا ہمارے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں۔ ہم جانتے ہیں کرپشن فری پاکستان کے نعرے کھوکھلے ہیں، احتساب اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا ایک طریقہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام سامنے آنے کے بعد سوال اُٹھایا ہے کہ کیا وزیراعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے یا صرف رپورٹ طلب کی جائے گی؟ یاد رہے کہ رہے کہ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈيا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ صحافتی دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات میں پاکستان سے دی نیوز کے عمر چیمہ اور فخر درانی شریک ہوئے۔ پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لندن میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے