شہباز شریف

آئین میں دی گئی آزادیوں پر سیاہ قوانین کے ذریعے شب خون مارا جارہا ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئین میں دی گئی شہری اور جمہوری آزادیوں پر سیاہ قوانین کے ذریعے شب خون مارا جارہا ہے جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات میں مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے قیادت ایسے مرحلے پر سنبھالی ہے جب صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کاری حملے ہورہے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دستور میں دی گئی صحافت، اظہار رائے اور شہری آزادیوں کے تحفظ اور فروغ کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں، صحافت اور سیاست جمہوری نظام کی بقاء، فروغ اور تحفظ میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں، صحافت اور سیاست دونوں کے بغیر کسی ایک کی آزادی قائم نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیکا کالے قانون کو مسترد کرچکے ہیں، آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے منسوخی کے لئے قرارداد جمع کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے