فیصل کریم کنڈی

عمران خان کی حیثیت اب سیاست میں آوارہ روح کی طرح رہ گئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حیثیت اب پاکستان کی سیاست میں آوارہ روح کی طرح رہ گئی ہے، ان کی نااہلی اور نالائقی نے انہیں تباہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے انتہائی مہارت اور جمہوری انداز میں عمران خان کو اقتدار سے نکالا۔ اب عمران خان کی منفی سیاست مکمل طور پر دم توڑ چکی ہے جبکہ ہماری سیاست مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی بیان بازی چیونٹی کو پر لگنے کے مترادف ہے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں، ہماری جنگ بھی جمہوری انداز میں ہوتی ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو کب نکالنا ہے تھوڑا سا صبر کرو، سادہ ٹھنڈا پانی پیو۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے