نواز شریف

عمران خان کی حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی، نواز شریف

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ہر محاذ پر مکمل ناکام ہو چکی ہے،  نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے رائے ونڈ اراضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رائے ونڈ اراضی تقریباً 30 سال پہلے خریدی گئی تھی اور خریداری کے تمام تقاضے پورے کیے گئے تھے۔ عمران خان اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے کام کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے توقع ظاہر کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور  پوری ٹیم اس معاملے میں کسی کا آلہ کار نہیں بنیں گے اور قانون کا ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں حالیہ سروے کے مطابق آپ سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اسی لیے تو ساری کارروائیاں ہو رہی ہیں، اللہ کا کرم ہے کہ عوام ان سے ابھی بھی محبت کرتے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت تباہ ہو نہیں رہی بلکہ تباہ ہو چکی ہے، ملک ابتری کی طرف جا رہا ہے، کیا یہ وہ تبدیلی تھی جو عمران خان عوام کو بتاتے رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے