شہباز شریف

شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، معاملہ ریفری جج کے پاس جائے گا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔  تحریری فیصلے کے مطابق ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس سردار فراز ڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ 2 رکنی بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کری۔

تفصیلات کے مطابق 2 رکنی بینچ کے الگ الگ فیصلے کے بعد شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ اب ریفری جج کے پاس جائےگا۔ خیال رہے کہ  اس حوالے سے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ سماعت کے بعد ضمانت منظور کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا اور فیصلہ  دستخط کیلئے جسٹس اسجدگھرال کے سامنے رکھا گیا تو انھوں اختلافی نوٹ لکھنےکاارادہ ظاہرکیا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ لاہور کے جسٹس سردارسرفرازڈوگر کے مطابق اختلاف کے باعث ہم نےعلیحدہ علیحدہ فیصلہ لکھا، ریفری جج کی تقرری کیلئے اب یہ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائیگا۔ خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے