سعد رضوی

ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (پاک صحافت) کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ  سعد رضوی کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے،  جبکہ ان کی تمام جائیدادیں منجمد اور نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعد رضوی کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق کالعدم تحریک لبیک پر پابندیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سربراہ کالعدم تنظیم سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست شیڈول 4 میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے، وہ کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرسکیں گے، کسی قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہوگا، مستقل رہائش گاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سے پیشگی اجازت درکار ہوگی، سعد رضوی کو کہاں جانا ہے اور کس سے ملنا ہے اس کی تفصیلات بھی فراہم کرنی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے