بلیغ الرحمان

ملک میں امن اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں امن اور استحکام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے پاکستان مسلم لیگ ن کے علماء مشائخ ونگ کے وفد کی صدر مفتی انتخاب احمد نوری کی قیادت میں ملاقات ہوئی جس میں علماء کرام نے ملک کو معاشی بحران سے نجات کے لیے دعا کی۔ گورنر پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے علماء مشائخ ونگ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کی نمائندگی اچھا پیغام دیتی ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اگست سے پنجاب کے تمام اسکولوں میں قرآن کی تعلیم پہلی دفعہ مکمل طریقے سے شروع کر دی جائے گی، اس حوالے سے قانون 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں پنجاب اور وفاق میں پاس کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علماء کا کردار درخشاں ستارے کی مانند ہے، علماء دین سے متعلق معاملات میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، ان کی عزت، تکریم مقدم ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے