پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اور ان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ اعلان بھی کیا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بھی 30 نومبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے