فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کی عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کامیابی کے ثمرات ملک اور قوم کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل ایف ا ے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا گیا جبکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی عالمی ساکھ برقرار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو شہید صدر آصف علی زرداری کی سحر انگیز شخصیت نے دنیا کے ممالک کو پاکستان دوست ممالک بنایا اور اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو پاکستان کا دوست بنانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے