مریم اورنگزیب

عمران خان کو گھر جانے سے کوئی نہیں بچا سکتا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو گھر جانے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی مخالفین اور میڈیا کا گلا گھونٹنے سے قومیں آگے نہیں بڑھتیں، قیامت خیز مہنگائی اور ملک کو غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنسا کر پیکج دینے کا نہیں بلکہ آپ کے جانے کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب تقاریر پہلے نواز شریف اور شہباز شریف کے خوف میں اور اب تحریکِ عدم اعتماد کے خوف میں ہیں، کیا زندگی ہے عمران صاحب کی، اب کوئی بھی جھوٹا پیکج اور اعلان عمران خان کو گھر جانے سے نہیں بچا سکتا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ معیشت کومضبوط بنانا ہے ،اپنے پیروں پرکھڑا ہونے کی کوشش کرینگے، آزاد خارجہ پالیسی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے، اِدھر اُدھر سے قرضے مانگنے والے ملک کی عزت نہیں ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت میں آنے کے فوراً بعد کاروبار کیلئے پیکج دینا چاہیے تھا، سبزیاں اورگندم بیچ کرملک ترقی نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے