مولانا فضل الرحمن

حکومت جلد بجلی کے بحران پر قابو پالے گی۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت بہت جلد بجلی کے بحران سمیت دیگر تمام مسائل پر قابو پالے گی جس کے لئے دن رات کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پیپلزپارٹی کے اعلی رہنماوں سید یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید شاہ نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں ملک کی سیاسی صورت حال، اہم امور، ملک میں بجلی کے بحران، سندھ اور بلوچستان کو پانی کی کم فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید شاہ شامل تھے۔ ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے دو باتوں پر اتفاق کیا کہ حکومت جلد بجلی کے بحران پر قابو پالے گی اور اتحادی حکومت جلد حل طلب معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے