یہودی

اسرائیل کی نسل پرستی کی مذمت کونصاب میں شامل کرنے کا بل

واشنگٹن{پاک صحافت} اگلے مہینے کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ بل’اے بی 101‘ پر رائے شماری کرے گی۔ اس بل میں مقامی اسکولوں کے لیے ایک نئے نصاب کی تیاری کی تجویز دی گئی ہے جس میں اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔ نصاب میں پڑھائے جانے والے اسباق میں طلبا کو اسرائیل کے معاشی، اقصادی اور دیگر شعبوں میں بائیکاٹ کی ترغیب دی جائے گی۔بل AB 101 سکول اضلاع کو نسلی مطالعہ کا نصاب منتخب کرنے کی آزادی دیتا ہے۔

اسے ہائی اسکول کے طلبا کے لیے لازمی مضمون کے طورپر شامل کیا جائے گا۔نصاب میں سے ایک کو لبرل نصاب ماڈل برائے نسلی مطالعہ (LESMC) کہا جاتا ہے۔ اس میں تاریخ کے فلسطینی ورژن کو اپنانے کی بات کی گئی ہے۔ اسرائیل کو ایک نسلی ریاست کے طور پر بیان کیاگیا ہے۔ طلباء کو اس کے بائیکاٹ ، تقسیم اور پابندیوں (BDS) کی مہمات میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔ اسرائیل کو ایک نو آبادیاتی اور نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔

اس نصاب کو تیار کرنے والے تعلیمی گروپ کی ویب سائٹ نے اشارہ کیا کہ اساتذہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایک بڑی تحریک کا حصہ بنیں جو پسماندہ لوگوں کی ترجمانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے