رضا ربانی

اقتصادی پیکج ٹوٹتی ہوئی حکومت کو بچانے کی کوشش ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رضا ربانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں بہت دیر ہو چکی ہے، یہ پیکج ٹوٹتی ہوئی حکومت کو بچانے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی جاری بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جو ریکارڈ بلندی پر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  حکومت  کی جانب سے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہونے کی سیاسی قوت نہیں تھی۔ گزشتہ روز نپرا نے 5.95 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی اور حکومت نے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کی منظوری دی۔ نیپرا کی سمری منظور ہونے پر عوام کو بجلی کی قیمت میں ریلیف صفر ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے