جماعت اسلامی

مہنگائی کم نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں فیصل کن دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی کم نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد میں فیصلہ کن دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں مزید کمی نہ ہوئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد میں فیصلہ کن دھرنے کا اعلان کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی نے عام آدمی کا تیل نکال دیا، حکومت کی طرف سے پیٹرول فی لیٹر پر ٹیکس اور چارجز اس کی اصل قیمت سے زیادہ ہیں۔ ترجمان جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کو بھیک نہیں ریلیف دیں۔

واضح رہے کہ ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دوسری اشیا کی قیمتیں پیٹرول بڑھنے کے باعث آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، اپنی آمدن کے اعتبار سے خطے میں مہنگی ترین بجلی استعمال کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی مہنگائی ، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف تحریک میں مزید تیزی لائے گی، قیمتیں مزید کم کروانے کے لیے حکومت پر عوامی پریشر بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے