عمران خان

عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ سے متعلق تفصیلی حکم جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق عمران خان کو 7 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا تفصیلی حکم جاری کر دیا۔ تفصیلی حکم میں عدالت کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بار عدالتی پیشی پر غیر حاضر رہے، وہ آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندرپیش نہیں ہوئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان عدالتی پیشیوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تفصیلی حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں، حالانکہ وہ ضلعی کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے۔ عدالت نے تفصیلی حکم میں کہا ہے کہ عمران خان کی درخواست قابلِ قبول نہیں، مسترد کی جاتی ہے، اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے