مریم نواز

وزیرِاعظم کے آفس میں سپریم کورٹ کے جج کے خلاف سازش کی گئی، مریم نواز

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں کبھی موجودہ وزیرِ اعظم آفس کے اندر گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، اداروں کے سربراہوں کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف یہ مقدمہ کرو، رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ کرو۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے آفس میں سپریم کورٹ کے موجودہ جج کے خلاف سازش کی گئی،  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ان کرداروں کو ہم کچھ نہیں سمجھتے، اصل بات یہ ہےکہ حکومت کے سربراہ نے کہا کہ فلاں کو جیل میں ڈالو، اس طرح تو ڈان یا گینگ کے سربراہ کرتے ہیں۔ سیاسی انجینئرنگ کےلیے ادارے استعمال کیے جا رہے ہیں ، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا ، ہر محاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے، بشیر میمن ایک ادارے کے سربراہ تھے، ادارے کا سربراہ ذمے داری سے بات کرتا ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی سنا جائے۔ پاکستان کا ہر شہری جان گیا ہےکہ عمران خان کس قسم کی ذہنیت کے آدمی ہیں، انہوں نے وزیرِاعظم آفس کا غلط استعمال کیا، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے