رانا ثناءاللہ

عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ رانا ثناءاللہ

لندن (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہمارا عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، جن کو لگتا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری حکومتی انتقام ہے وہ ایک بار جا کر ایف آئی آر دیکھ لیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ مقدمہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تھا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کل پاکستان واپس جارہا ہوں، آج نوازشریف سے میٹنگ ہے، نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کا دورہ شروع ہوگا، فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے خلاف فواد چوہدری نے بات کی جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران نیازی کی گرفتاری کے حق میں نہیں لیکن جس قسم کی عمران نیازی گفتگو کررہے ہیں میرا ذہن بنتا ہے کہ انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے