احسن اقبال

عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اور موٹر وے جیسے بڑے منصوبوں پر ن لیگ اور نواز شریف کی مہر لگی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے منصوبے لاتی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں سازش کے ذریعے اناڑی کو پاکستان کی کنجیاں دی گئیں، اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے دو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنے کی حماقت کی، پنجاب سے پی ٹی آئی کو موقع ملا تو پارٹی کا سب سے بڑا لفنگا وزیراعلی بنائے گی، عثمان بزدار نکلا تو عمران خان نے پرویز الہی کو وزیراعلی بنوا دیا، پرویز الہی کو عمران خود ہی ڈاکو کہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے