مرتضی وہاب

خدارا مخالفین کاموں کو لسانیت کا رنگ نہ دیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم کام کرنا چاہتے ہیں خدارا مخالفین کاموں کو لسانیت کا رنگ نہ دیں۔ خیا ل رہے کہ انہوں نے فیڈرل بی ایریا میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان فیڈرل بی ایریا میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ چائنا کٹنگ کے باعث تباہ پارکس کو بحال کر رہے ہیں۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے بھی چائنا کٹنگ کی، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کرنے جارہے ہیں، صنعتی علاقوں میں مہران ہائی وے پر کام چل رہا ہے، ماری پور روڈ پر کام سندھ حکومت نے مکمل کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا  کہنا تھا کہ اللّٰہ پی ٹی آئی کو صحیح غلط کی تمیز دے، گورنر صاحب کی مرضی ہے وہ بلدیاتی بل پر دستخط کریں یا نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے