مریم اورنگزیب

عمران خان کو عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ صرف ملک لوٹنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے آپ کی حکومت کو چور قرار دیا ہے، پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے۔ عوام کو کرپٹ، چور، مافیا، کارٹلز کا غلام بنا دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ چینی میں چوری، آٹے اور دوائی میں ڈاکہ اور الزام دوسروں پہ، بجلی گیس رنگ روڈ اور کووڈ فنڈ میں کرپشن اور الزام دوسروں پہ، عمران صاحب توشہ خانہ سے گھڑیوں اور زیورات چوری اور الزام دوسروں پہ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ شریف خاندان کے حسد میں مبتلا ہیں، کاش آپ نے یہ وقت قوم کی خدمت پر صرف کیا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے