مرتضی وہاب

کراچی کے امن کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کررہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ہم کراچی کے امن و امان کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کئی دہائیوں تک دہشتگردی ہوتی رہی ہے اور اس وقت دہشتگردی جیسے بڑے واقعات پر قابو پالیا گیا تاہم شہر میں جاری اسٹریٹ کرائم پر تا حال قابو نہیں پایا جاسکا۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ، آئی جی یا ایس ایچ او نہیں چاہے گا کہ ملزمان کو چھوڑ دیا جائے لہٰذا لا اینڈ آرڈر سے متعلق یہ کہنا کہ پولیس لوگوں کو چھوڑ دیتی ہے سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی جانب سے شہر میں جرائم کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے