کراچی دھماکہ

کراچی میں دھماکہ، پچیس افراد جاں بحق و زخمی

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے علاقے شیرشاہ کی نجی بینک میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک پچیس افراد کے زخمی اور جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے  شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے 12 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ قریبی عمارتوں اور وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کراچی پولیس کے مطابق دھماکہ سوئی گیس پائپ لائن میں ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ سیوریج لائن میں ہوا جس کے باعث نالے پر موجود عمارت میں قائم نجی بینک اور دیگر عمارتیں تباہ ہو گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے