بارش

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بارشوں سے صوبے میں 6 مکانات کو نقصان بھی پہنچا، پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظٓامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے سیاحوں کے لیے رمضان کے مقدس مہینے میں سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے موسم کو مثالی بنا دیا ہے تاہم متعلقہ اداروں نے سیاحوں کی جانب سے سفری ایڈوائزری پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سیاحوں کو اپنی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کرنے والے مری اور ملحقہ علاقوں میں تفریحی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے