پی پی چیئرمین

عمران خان کو عزت کے ساتھ استعفیٰ دیدینا چاہیئے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے قبل از انتخابات کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں، عمران خان کو عزت کے ساتھ استعفیٰ دیدینا چاہیئے،  ان کے پاس سوائے دھاندلی کے الیکشن جیتنے کا کوئی آپشن نہیں۔ ان کا غیر ملکی فنڈنگ کا کیس آج تک الیکشن کمیشن میں زیرالتواء ہے،  الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں جلد کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے نمبرز پورے نہیں ہوتے تو کیا عمران پریشان ہوتا، گالی دیتا یا سازشیں کرتا، عمران تو اپنے اراکین پر بھروسہ نہیں کر سکتا باقیوں کی کیا بات کرے گا ، وزیر اعظم گزشتہ تین سال میں عوام کے لیے خطرناک رہا ہے ، کاش اگر عمران میثاق جمہوریت سے سیکھتے تو آج اس مشکل میں نہ پڑتے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان غیر جمہوری آدمی ہے،  یہ جمہوریت میں یقین نہیں رکھتے، عمران خان صرف فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم اپنی گنتی پوری کرنے کی کوشش نہیں کر رہے بلکہ اس وقت صرف دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اسے کسی صورت دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے