خورشید شاہ

لانگ مارچ ہوگا یا نہیں یہ تو وقت خود ثابت کرے گا، خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشیدحسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لگتا ہے لانگ مارچ نہیں ہو گا، اللہ تعالیٰ عمران خان کی زبان میں برکت ڈالے، انشاءاللہ دھرنا لاہور تک جائے اور عمران خان کی زبان سچی ہو۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کی حکمت عملی وضع کی گئی۔ اس موقع پر  خورشید شاہ نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ہوگا یا نہیں یہ تو خود وقت ثابت کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں دھرنا دیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو لانگ مارچ کے ہمراہ سکھر پہنچیں گے اور ان کا سکھر میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے قافلہ سکھر سے رحیم یار خان روانہ ہو گا۔ واضح رہے کہ اجلاس میں خورشید شاہ، صوبائی وزراء ناصر شاہ، امتیاز شیخ، مکیش کمار، پی پی رہنماء شرجیل میمن، نعمان اسلام شیخ اور فرخ شاہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے