مفتاح اسماعیل

اگلے دو ماہ ڈیزل اور فرنس آئل امپورٹ نہیں کریں گے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگلے دو ماہ ڈیزل اور فرنس آئل امپورٹ نہیں کریں گے، جس سے مارکیٹ میں ٹہراو آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دو مہینے کا ڈیزل اور فرنس آئل موجود ہے، اگلے دو ماہ ڈیزل اور فرنس آئل امپورٹ نہیں کریں گے، مارکیٹ میں ٹھہراو آرہا ہے۔ روپے کی گراوٹ میں قائم مقام گورنر کا کوئی ہاتھ نہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ماہ روپے کی قدر بھی مستحکم ہوجائے گی، اگلے ہفتے گورنر سٹیٹ بینک کو نامزد کردیں گے، اس مہینے کی درآمدات پچھلے مہینے سے کم ہیں ، بینکوں میں ڈالر کی طلب کم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ در آمدات کو کم کرلیا گیا ہے، روپے پر دباو پچھلے مہینے ہوئی 7 ارب ڈالرز سے زیادہ کی درآمدات کی ادائیگیوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

عمران دور میں پاکستان کا نمک بیچنے والوں پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے عمران خان دور میں پنک راک سالٹ کی غیرقانونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے