وزیراعظم شہباز شریف

پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد، وزارت عظمی کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے گئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے کے صدر شہباز شریف کے وزارت عظمی کے لئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہباز شریف پر عائد کیے گئے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر آئینی اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف پر مقدمات درج ہیں، آرٹیکل 233 کاغذات نامزدگی کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کا 3 جگہ پر اختیار دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعوان نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف کے خلاف مالی کرپشن کے چارجز ہیں اور وہ دنیا کے پہلا وزیراعظم ہوں گے جو 10 مہینے سے ضمانت پر ہے لہذا شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔جس کے جواب میں سیکریٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ چارجز ہمیں دے دیں اور باقی سیاسی تقاریر نہ کریں، قائم مقام اسپیکر نے اعتراضات کی سماعت کا اختیار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے