راشد محمود سومرو

عمران خان کو حکومت سے سیاسی قوتوں اور عوام نے نکالا ہے۔ خالدمحمود سومرو

شکارپور (پاک صحافت) راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حکومت سے سیاسی قوتوں اور عوام نے نکالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف سندھ کے صدر مولانا راشد محمود سومرو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس نومبر سے جے یو آئی ف کی جانب سے سندھ بھر میں جلسے شروع ہوں گے جبکہ پہلا تاریخی جلسہ شکارپور میں ہوگا۔

رہنما جمعیت علمائے اسلام ف سندھ راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینر پر صرف سیاسی قائدین کو گالیاں دیتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی قائد پر حملے کی سب سے پہلے مذمت مولانا فضل الرحمان نے کی۔ جے یو آئی سندھ کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو حکومت سے سیاسی قوتوں اور عوام نے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے