شرجیل میمن

محنت کشوں کی بہتری کے لیے جو پالیسیاں بنیں اس کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کےمحنت کش پیپلز پارٹی کا قابلِ فخراثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی بہتری کے لیے جو پالیسیاں بنیں اس کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے۔

تفصیلات کے مطابق محنتوں کشوں کے عالمی دن پر جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی پہلی مزدور پالیسی دے کر محنت کشوں کو تحفظ فراہم کیا۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت نے اہم قانون سازی کی ہے، زراعت کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے محنت کشوں کے لیے بےنظیر بھٹو مزدور کارڈ کا اجرا کیا، سندھ حکومت نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے