احسن اقبال

23 مارچ کو فوجی پریڈ بھی ہوگی اور عوامی پریڈ بھی، احسن اقبال

نوشہرو فیروز (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ کو فوجی پریڈ بھی ہوگی اور عوامی پریڈ بھی ہوگی،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے 23 مارچ کو کس کے کہنے پر دھرنا دیا تھا؟ ملک کو آزاد اور شفاف انتخاب کے ذریعے اہل حکومت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مہنگائی مارچ کی تاریخ بدلنے کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے کہاہے کہ 23 مارچ کو فوجی پریڈ بھی ہوگی اور عوامی پریڈ بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے احتجاج کی تاریخ پر اعتراض کرتے ہوئےکہا  تھا  کہ یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کا مارچ کی کال دینا ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی اقدام ہے،23 مارچ کو افواج پاکستان قومی دن پر روائتی پریڈ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے