شہباز شریف

وزیراعظم کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات

استنبول (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم نے دوران ملاقات توانائی، تعمیرات اور انفرااسٹرکچر کے مشترکہ منصوبوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سافٹ ڈرنک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیس (سی ای او) سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے کاروباری گروپوں کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کا مقصد ترکی کے کاروباری اداروں کا معیشت میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے