نواز شریف

قوم مفادات کیلئے ملک سے کھلواڑ کرنیوالوں کی اصلیت جان چکی ہے۔ نواز شریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ قوم مفادات کیلئے ملک سے کھلواڑ کرنیوالوں کی اصلیت جان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے ہم نے فیصلے کرتے ہوئے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو سامنے رکھا، میرٹ میرٹ کی رٹ لگانے والے والوں نے اپنے دور میں جس طرح میرٹ کی دھجیاں اڑائیں وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کا دعویدار شخص خود یہ اعتراف کررہا ہے کہ وہ اپنے دور میں یہ کام نہیں کرسکا۔ کیا ایسا شخص کسی اعتماد کے لائق ہے؟ ماضی میں بھی (ن) لیگ نے ملک کو سیاسی معاشی استحکام بخشا۔ اب بھی (ن) لیگ یہ سب کرکے دکھائے گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے لئے تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں ملک کو جتنا نقصان پہنچایا گیا، اس کی تلافی میں برسوں لگیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی پاسداری یقینی بنائی جائے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام خوشحال ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے