مریم نواز

ٹریفک مسائل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے زریعے حل کیے جائیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹریفک مسائل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے زریعے حل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس لاہور میں ہوا، مریم نواز نے ٹریفک مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے ٹریفک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی، مریم نواز نے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ بھی کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ موٹرسائیکل کا ہیلمٹ، گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ای چالان ہوگا، مہذب معاشرے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، کسی بے گناہ کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

مریم نواز نے ٹریفک جام کی صورت میں وارننگ کے لئے سکرینیں نصب کرنےکی ہدایت بھی کی۔ مریم نواز نے ہدایت جاری کی کہ کسی غریب کی ریڑھی نہ اٹھائی جائے۔ اجلاس میں 31 مقامات پر عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور میں 82 مقامات پر روڈز انجینئرنگ اور ڈیزائننگ کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے