مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا وفاقی وزرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے وفاقی وزرا کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور ارکان پارلیمان کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں اور اس لئے الیکشن کمیشن پر حملے کئے جا رہے ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان غیر قانونی فارن فنڈنگ سے نجات کے لئے الیکشن کمشن پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور ان ہی کے حکم پر غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں من پسند فیصلہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ڈسکہ الیکشن کی دھند اور الیکشن چوری پکڑے جانے کی رپورٹ رکوانے کے لئے حکومت کی طرف سے الیکشن کمشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے