شاہ ؐمحمود قریشی حسن روحانی

شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات باہمی امور پر تبادلہ خیال

تھران (پاک صحافت) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا  ایرانی قوم کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، برادر ملک ایران سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔ خیال رہےکہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی ملاقات کے دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف طریقہ ہائے کار  پر بھی گفتگو کی گئی۔ خیال رہے کہ صدر حسن روحانی نے تجارت اور بارڈر منیجمنٹ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں شاہ محمود نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی جس میں  عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے