انسٹاگرام

انسٹاگرام نہ تو نو عمر افراد کے لیے نقصان دہ ہے اور نہ ہی وہ ’نشے‘ کی طرح ہے، ایڈم موسری

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے  انسٹاگرام  پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹاگرام نہ تو نو عمر افراد کے لیے نقصان دہ ہے اور نہ ہی وہ ’نشے‘ کی طرح ہے کہ لوگ اس کے عادی ہوجائیں گے۔ ایڈم موسری نے کہا کہ انسٹاگرام کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر اکاؤنٹ بناتے وقت کچھ خامیاں ضرور ہیں مگر یہ بلکل غلط ہے کہ ’انسٹاگرام‘ ایک ’نشے‘ کی طرح ہے جو کم عمر افراد اور خصوصی طور پر لڑکیوں کو ’عادی‘ بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈم موسری نے امریکی کانگریس کے سامنے پیشی کے موقع پر اپنے بیان مین انسٹاگرام کے حوالے سے کی جانے والی تمام تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے ستمبر 2021 میں وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو بھی حقائق سے بالاتر قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انسٹاگرام نے 13 سے 17 سال کی عمر اور خاص طور پر لڑکیوں کے لیے ایپلی کیشن کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں اور حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے کہ نو عمر افراد کو کوئی غلط مواد دیکھنے کو نہ ملے۔

واضح رہے کہ ایڈم موسری نے یہ بھی کہا کہ 2022 کے وسط میں انسٹاگرام پر ’کرونولاجیکل فیڈ‘ بھی متعارف کرائی جائے گے، جس سے ہر شخص کو اپنی فیڈ پر اپنی پسند کی چیزیں دیکھنے کا آپشن ملے گا۔ انسٹاگرام سربراہ کا کہنا تھا کہ اس وقت انسٹاگرام کا الگورتھم ہر شخص کے پروفائل اور اس کی سرچ ہسٹری، پسند و ناپسند کی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ملتی جلتی پوسٹس فیڈ پر دکھاتا ہے، تاہم 2022 میں مذکورہ سلسلہ تبدیل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے