عمران خان

عمران خان کیخلاف تحائف بیچ کر غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کی انکوائری شروع

راولپنڈی (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانے کے تحائف بیچ کر غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ریکارڈ چھپانے اور اختیارات سے تجاوز پر انکوائری کی جا رہی ہے۔ نیب کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نیب راولپنڈی میں 2 کیسز ہیں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیور (نیب) نے لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے تفصیلات جمع کرا دیں۔ جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کے علاوہ کہیں بھی عمران خان کےخلاف کیس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے