امتیاز شیخ

چین کیساتھ ملکر توانائی کے شعبے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود توانائی کے بحران پہ قابو پانے اور اس شعبے کو مزید فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے ملاقات کی جس میں تھرکول اور توانائی کے شعبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ تھرکول سے نکلنے والے کوٸلے سے گیس، فرٹیلاٸزر اور آٸل کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ملکر توانائی کے شعبے کو مزید فروغ دیا جائے گا اور جلد ملک کو درپیش توانائی کے بحران کو کنٹرول کیا جائے گا۔ ملاقات میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے